خاور مانیکا اور بشریٰ بی بی کے طلاق کا ریکارڈ طلب کرنے کی اپیل خارج

11:37 AM, 29 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے خاور مانیکا اور بشریٰ بی بی کی طلاق کا ریکارڈطلب کرنے کی اپیل خارج کر دی۔

جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں رکنی بینچ نے خاور مانیکا اور بشری بی بی کی طلاق کی دستاویزات کا ریکارڈ لینے کی اپیل پر سماعت کی۔

دورکنی بنچ نے اپیل  عدم پیروی کی بناء پر خارج کردی، تین بار طلب کرنے کے باوجود اپیل کنندہ  آفاق احمد ایڈووکیٹ پیش نہ ہوا ۔


اپیل میں الیکشن کمیشن سمیت چیئرمین پی ٹی آئی، بشری بی بی، خاور مانیکا  کو فریق بنایا گیا۔

درخواست میں موقف اپنایاگیا کہ سنگل بینچ نے طلاق کے ریکارڈ کے لئے دائر درخواست کو سنے بغیر خارج کردیا۔ سنگل بینچ نے میرٹ کی بنیاد پر درخواست پر سماعت نہیں کی۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے اور طلاق کا ریکارڈ فراہم کرنے کا حکم دے ۔

عدالت نے مقامی وکیل کی اپیل  عدم پیروی کی بنیاد پر خاور مانیکا اور بشری بی بی کی طلاق کی دستاویزات کا ریکارڈ لینے کی اپیل خارج کردی۔

مزیدخبریں