لاہور: صنم جاوید کو ضمانت کےبعدایک اورمقدمےمیں گرفتار کر لیا گیا۔پولیس نےشادمان تھانےکوجلانےمیں گرفتاری ڈال دی۔
انویسٹیگیشن پولیس نے صنم جاوید کو شادمان کے دہشت گردی مقدمہ نمبر768 میں گرفتار کیا ہے،صنم جاوید کو تھانہ شادمان منتقل کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ انسداددہشتگردی عدالت نےن لیگ سیکریٹریٹ جلانے کےکیس میں صنم جاوید کی ضمانت منظورکی تھی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید چدھڑ نے محفوظ فیصلہ سنایا تھا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید چدھڑ نے صنم جاوید کیخلاف مسلم لیگ ن کا سیکریٹریٹ جلانے کے کیس کی سماعت کی تھی اور وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا تھا۔
عدالت نے ڈپٹی پراسیکیوٹر عبد الجبار ڈوگر کی ملزمہ کی ضمانت مسترد کرنے کی استدعا خارج کرتے ہوئےپی ٹی آئی امیدوار صنم جاوید کی درخواستِ ضمانت منظور کر لی تھی۔
واضح رہے کہ صنم جاوید کے خلاف مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کا مقدمہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے درج کر رکھا ہے۔
اس سے قبل جمعہ 26 جنوری کو سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ آف پاکستان نے ے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی تھی۔ عدالتِ عظمیٰ کی جانب سے صنم جاوید کو این اے 119، 120 اور پی پی 150 سے الیکشن لڑنے کی اجازت دی گئی تھی۔