کراچی : نجی ٹی وی کے مارننگ شو کے اینکر اشفاق ستی کی طرف سے اپنی اہلیہ پر بدترین تشدد کا انکشاف ہوا ہے۔
نومیکا اشفاق ستی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر الزام لگایا کہ میں اپنے پورے جسم، اپنی پسلیوں، اپنے جبڑے اور اپنے چہرے پر متعدد زخموں کے ساتھ یہ لکھ رہی ہوں۔ میر ے جسم کا ہر حصہ بری طرح زخمی ہے۔
https://twitter.com/NomaikaAshfaq/status/1751681182855745988
انہوں نے کہا کہ مجھے میرے اپنے شوہر اشفاق ستی نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ مجھے آپ کی مدد اور تعاون کی ضرورت ہے کیونکہ وہ بہت بااثر ہے۔