پی ٹی آئی امریکا میں پاکستان کیخلاف نیا محاذ کھولنے کیلئے تیار، فوج اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کو ٹارگٹ کرنے کا منصوبہ : رپورٹ

09:18 AM, 29 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

واشنگٹن: امریکا میں پی ٹی آئی نے پاکستان کیخلاف نیا محاذ کھولنے کی تیاری کر لی۔ ذرائع کے مطابق الیکشن 2024ء پر اثر انداز ہونے کیلئے پی ٹی آئی کی امریکا اور پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کا انکشاف ہوا ۔

روزنامہ جنگ میں شائع نیوز ایجنسی این این آئی کی رپورٹ کے مطابق  لابی گروپ پہلے سے پاکستان مخالف بیانیہ تشکیل دینے میں مصروف ہے جس کا پی ٹی آئی سے براہ راست گٹھ جوڑ ہے ۔ پاکستان میں انسانی حقوق کی پامالی کا بیانیہ اجاگر کرنے کیلئے ایک رپورٹ ICCRP میں بھی پیش کی جا رہی ہے۔

 ذرائع کے مطابق امریکی اور مغربی میڈیا میں مزید سپانسرڈ/پیڈ آرٹیکلز کی اشاعت کے ذریعے پاک فوج ، انٹیلی جنس ایجنسیوں ، الیکشن کمیشن اور دیگر اداروں کو ٹارگٹ کیا جانا بھی منصوبے کا حصہ ہے 

مزیدخبریں