پاکستان یمن میں حوثیوں سے نمٹنے کیلئے تعاون کرے : امریکا

09:01 AM, 29 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

واشنگٹن : امریکا یمن کے حوثیوں کے حملوں سے نمٹنے کیلئے پاکستان سے تعاون کا خواہشمند ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مارگریٹ میکلاؤڈ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نیوی انٹرنیشنل کمبائن میری ٹائم فورس کی مؤثر رکن ہے۔  حوثیوں کے حملوں سے خطے کی تجارت متاثر ہورہی ہے، پاکستان سے بحیرہ احمر میں کشیدگی پر رابطے میں ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ خطے کے دیگر ممالک حوثیوں کے خلاف ٹاسک فورس میں شامل ہوں تو خوش آمدید کہیں گے۔ امریکا اور اس کے اتحادیوں کو یمن کے عوام کی مشکلات کا احساس ہے۔حوثیوں کے خلاف حکمت عملی جارحانہ نہیں ۔ان کے ٹھکانوں پر حملے دفاعی ہیں۔

امریکا کا کہنا ہے کہ حوثیوں کے حملوں سے پورے خطے کی تجارت متاثر ہورہی ہے، اسرائیل سمیت خطے کے تمام ممالک کو غذائی قلت سے بچانا چاہتے ہیں۔ بحری جہازوں کی آمد و رفت کو محفوظ بنانے کیلئے یمنی گروپ کے خلاف آپریشن کررہے ہیں، خطے کے تمام ممالک بشمول پاکستان کو امریکا اور برطانیہ کی نئی ٹاسک فورس کے تحت قائم کیے جانے والے خوشحالی محافظ آپریشن کا ساتھ دینا چاہیے۔

امریکا کا کہنا ہے کہ حوثیوں کو ہتھیار اور اسرائیلی جہازوں کی اطلاعات ایران فراہم کررہا ہے۔ ایرانی حکومت کی پالیسیاں عام ایرانی عوام کے لیے مشکلات کا باعث ہیں۔ ایرانی حکومت مشرق وسطیٰ میں اشتعال انگیز اور عدم استحکام کی کارروائیاں بند کرے۔

مزیدخبریں