عمران خان نے آصف زرداری پر شرمناک الزامات لگا کر ان کی جان کو خطرے میں ڈالا ہے: خواجہ آصف

05:19 PM, 29 Jan, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان سیاست میں خون خرابہ چاہتے ہیں ۔ انہوں نے آصف زرداری پر شرمناک الزامات لگا کر ان کی جان کو خطرے میں ڈالا ہے ۔

سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر دفاع نے پاکستان کی معیشت کی خرابی کے ذمہ دار عمران خان کو قرار دیدیا ۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر اور سونے پر سٹے بازی کی جارہی ہے ۔ جان بوجھ کر ان کا ریٹ بڑھایا جارہا ہے ۔ لوگوں کا استحصال کرکے اربوں کھربوں بنانے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے ۔

خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان نے بہت سے کارڈ کھیلے لیکن اُن کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ۔

مزیدخبریں