پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرکے نااہل حکومت نے عوام کو کچل دیا ہے ، عمران خان

03:30 PM, 29 Jan, 2023

اسلام آباد :چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان  کا کہنا ہے کہ  کرپٹ اور نااہل حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں  میں اضافہ کرکے  عوام کو کچل دیا ہے ۔

ڈالر اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں لکھا کہ کرپٹ اور نااہل حکومت نے بد انتظامی کے ذریعے ملکی معیشت کا برا حال کر کے تنخواہ دار اور غریب عوام کو پیس کر رکھ دیا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے مزید لکھا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 35 روپے کا اضافہ اور ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر 262 روپے 60 پیسے تک پہنچ گئی، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بھی 35 فیصد اضافہ کیا گیا۔ 200 ارب کے منی بجٹ میں ناقابل یقین مہنگائی کی توقع ہے۔

مزیدخبریں