اسلام آباد :چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ کرپٹ اور نااہل حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کو کچل دیا ہے ۔
ڈالر اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں لکھا کہ کرپٹ اور نااہل حکومت نے بد انتظامی کے ذریعے ملکی معیشت کا برا حال کر کے تنخواہ دار اور غریب عوام کو پیس کر رکھ دیا ہے۔
کرپٹ،نااہل امپورٹڈسرکارکےہاتھوں معیشت کی بدانتظامی کا یہ عالم ہےکہ اس نےڈیزل+پٹرول کی قیمتوں میں تازہ اضافےاور33روپےکی کمی کیساتھ ڈالرکو262.6روپےپر پہنچاکرعوام+تنخواہ دار طبقےکوکچل ڈالاہے۔اب200ارب کےمنی بجٹ کیساتھ بجلی+گیس کی قیمتوں میں اضافہ، 35%کی غیرمعمولی مہنگائی متوقع ہے
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 29, 2023
چیئرمین تحریک انصاف نے مزید لکھا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 35 روپے کا اضافہ اور ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر 262 روپے 60 پیسے تک پہنچ گئی، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بھی 35 فیصد اضافہ کیا گیا۔ 200 ارب کے منی بجٹ میں ناقابل یقین مہنگائی کی توقع ہے۔