عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کاکہنا ہے کہ مریم کی آمد کے پہلے روز ہی 35، 35 روپے پٹرول اور ڈیزل مہنگا کرکے سلامی دی گئی ہے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل میں کہا کہ پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری سپریم کورٹ کے کندھوں پر آگئی ہے ساری قوم سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہی ہے۔
مریم کےآنےکےپہلےروز35 35روپےپٹرول ڈیزل مہنگا کر کےسلامی دی گئی ہےپاکستان کی سلامتی اورخودمختاری سپریم کورٹ کےکندھوں پرآگئی ساری قوم سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہی ہےالیکشن کرانےہوں گےیاپھرجھاڑوپھرجائےگاغریب کی تنخواہ کم ازکم50ہزار کی جائےعوام اداروں سےلڑے گی نہیں چوروں کوچھوڑےگی نہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) January 29, 2023
شیخ رشید نے کہا کہ الیکشن کرانے ہوں گے یا پھر جھاڑو پھر جائےگا، غریب کی تنخواہ کم از کم 50 ہزار کی جائے،عوام اداروں سےلڑے گی نہیں اور چوروں کو چھوڑے گی نہیں۔