پشاور:  گھر میں بارودی مواد پھٹنے سے  ایک شخص  زخمی ہوگیا

09:50 AM, 29 Jan, 2023

پشاور:(ایم عالمزیب ) داودزئی شکرپورہ  کے علاقے میں گھر میں بارودی مواد پھٹنے سے  رفیع اللہ نامی شخص  شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے فوری بعد  بم ڈسپوزل یونٹ نے  علاقے کو گھیرے میں لےلیا ، زخمی ہونے والے شخص کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ  رفیع اللہ  تاحال  بے ہوش ہے  دھمکے کی وجوہات اور  اصل حقائق زخمی کے ہوش میں آنے کے بعد منظر عام پر آئیں  گے ۔

پولیس نے  کیس کاونٹر ٹریرزم ڈیمارٹمنٹ کے حوالے کردیا  ، سی ٹی ڈی  کی  ٹیم نے جائے وقوعہ کادورہ  کیا اور  گھر کے افراد  سمیت   ہمسایوں  کے بیانات قلمبد کرنے کے بعد جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر لئے ہیں ۔

مزیدخبریں