خطروں کی کھلاڑی ہوں،حریم شاہ کا منی لانڈرنگ کے بعد پہلا انٹرویو ،میں کسی سے نہیں ڈرتی 

11:13 PM, 29 Jan, 2022

 لندن :منی لانڈرنگ کیس کے حوالے سے ٹک ٹاکر حریم شاہ نے کہا ہے کہ میں کسی سے نہیں ڈرتی، میری اکاؤنٹس منجمد کرنے ہیں تو ثبوت بھی دینا ہوں گے۔

حریم شاہ کا کہنا تھا   اکاؤنٹس منجمد ہونے سے متعلق خبروں کا میڈیا کے ذریعے پتہ چلا، پاکستان جاکر ہر ادارے کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے تیار ہوں۔حریم شاہ نے کہا کہ منی لانڈرنگ سے متعلق ویڈیو مذاق میں بنائی تھی اور اپنی غلطی بھی تسلیم کرتی ہوں۔

معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے مزید کہا ایف آئی اے کو مجھ سے پتہ نہیں کیا ذاتی خلش ہے، ایف آئی اے کو کیا حق ہے ان کی ذاتی دستاویزات میڈیا کو دے،اگر میریاکاؤنٹس منجمد کرنے ہیں تو ثبوت بھی دینا ہوں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ میں خطروں کی کھلاڑی ہوں، خائف ہونے والی نہیں، میری تمام آمدنی قانونی اور ریکارڈ شفاف ہے، ہمارے اداروں کا کام ہماری حفاظت کرنا ہے نہ تنگ کرنا،میرا کسی اور کے نام پر بھی کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے۔

مزیدخبریں