کراچی :منی لانڈرنگ کی ایک اور بڑی کوشش ناکام بنا دی گئی ،پاکستان کسٹمز نے کراچی ائیر پور ٹ سے 0.616 ملین یورو کی فارن کرنسی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی،ائیر پورٹ پر دو مسافروں سے 616000 یوروز فارن کرنسی (پاکستانی 120 ملین روپے ) ضبط کرلی۔
ایف بی آر اعلامیہ کے مطابق کرنسی سمگلنگ میں ملوث عبید صدیقی اور اقصیٰ صدیقی کو جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی سے گرفتار کیا گیا ،یہ لوگ فلائیٹ ای کے 605 کے ذریعے کراچی سے دبئی جا رہے تھے،دونوں مسافروں کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے ،ایف بی آر کا کہنا ہے تفتیش کے بعد مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔
دوسری جانب وزیر خزانہ شوکت ترین نے منی لانڈرنگ اور کرنسی سمگلنگ کے خلاف ایف بی آر کےجاری آپریشن کو سراہا تے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں ٹیکس قوانین کی تعمیل کے کلچر کو فروغ دینے کی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔