پاکستان کے مشیر قومی سلامتی کی افغانستان میں دبنگ انٹری ،دشمن پریشان

Moeed Yousaf, National Security Advisor in Kabul,


اسلام آباد:پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف کی کابل میں  افغان نائب وزیراعظم عبدالسلام حنفی اور وزیر خارجہ امیر خان متقی سے اہم ملاقاتیں ہوئیںجس میں تجارتی تعلقات ،راہداری ،سکیورٹی،انسانی امداد اور علاقائی منصوبوں پر تبادلہ خیال ہوا ۔

تفصیلات کے مطابق مشیر قومی سلامتی معید یوسف   کی نائب افغان وزیراعظم سے  ملاقات میں تجارتی تعلقات، راہداری ، سیکورٹی صورتحال، انسانی امداد اور علاقائی منصوبوں پر تبادلہ خیال ہوا۔اس سے قبل مشیر قومی سلامتی نے افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی سے بھی ملاقات کی۔

 معید یوسف کی زیر قیادت اعلیٰ سطح کا بین الوزارتی وفد دوطرفہ معاملات، مشترکہ مفادات اور افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کے لیے اقدامات پر بات چیت کے لیے کابل پہنچا ۔

  افغانستان میں پاکستان کے سفیر منصور احمد خان کا کہنا ہے معید یوسف انسانی و اقتصادی تعلقات میں مضبوطی کے لیے متعدد ملاقاتیں بھی کریں گے۔