لاہور: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی لیگ سپنر غلام فاطمہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے جس پر انہوں نے قرنطینہ اختیار کر لیا ہے اور ٹیم کے دیگر ارکان کے قرنطینہ کی مدت میں اضافہ بھی کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ویمن ٹیم کے ترجمان نے لیگ سپنر غلام فاطمہ کے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ غلام فاطمہ کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیمپ کیلئے کراچی آمد کے موقع پر لیا گیا تھا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ غلام فاطمہ 7 روز تک قرنطینہ اختیار کریں گی اور لیگ سپنر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ٹیم کے دیگر ارکان کا قرنطینہ بھی 31 جنوری تک بڑھادیا گیا ہے جبکہ قومی ویمن ٹیم کا کیمپ 2 روز کیلئے آگے بڑھا دیا گیا۔