لاہور:معروف پاکستانی گلو کار شازیہ منظور نے ایک لمبے عرصے تک انڈسٹری سے دوری کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ والدہ کی وفات ،کورونا جیسے عذاب کی وجہ سے کچھ سالوں کیلئے اپنے آپ کو انڈسٹری سے دور رکھا ۔
نیو نیوز کے پروگرام ’’جی سرکار‘‘میں ہلکے پھلکے انداز میں گفتگو کرتے ہوئے شازیہ منظور نے بتایا کہ ریمپ پر کیٹ واک کرنا ایک مشکل کام ہے ،علیزے شاہ کا واک کرتے ہوئے گرنا ایک حادثاتی واقعہ تھا ،لیکن انسان غلطیوں سے ہی سیکھتا ہے ،اس لمحے کو بھی بہت لوگوں نے انجوائے کیا ۔
اپنی ذاتی مصروفیات کا بتاتے ہوئے شازنہ منظور نے کہا کہ حال ہی میں امریکا میں عطا اللہ عیسی خیلوی کے بیٹے کے ساتھ ایک میش اپ کیا ہے امید ہے لوگوں کو پسند آئے گا ،انہوں نے اس انڈسٹر ی کو 28 سال دئیے اور میں اپنی زندگی سے مطمئن ہوں ،اس عمر میں بھی دل چاہتا ہے کہ یونیفارم پہن کر سکول جائوں ۔