اسلام آباد:رات کی آغوش میں جگمگاتے سکردو کی تصویر شیئر کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خا ن نے بڑی خبر دیتے ہوئے کہا کہ بہت جلد سکردو میں بین الاقوامی ہوائی اڈے کی تعمیر کے ساتھ اس علاقے کو کھیلوں کا عالمی مرکز بنائیں گے ۔
وزیر اعظم نے کہا ہماری بچیاں گلگت بلتستان میں بر ف پر ہاکی کھیلتی ہیں ،رات کی آغوش میں جس طرح سکردو جگمگاتا ہے انشااللہ بہت جلد سکردو میں بین الاقوامی ہوائی اڈے کی تعمیر کرینگے اور کھیلوں کا عالمی مرکز بنائینگے ۔