اسلام آباد:رات کی آغوش میں جگمگاتے سکردو کی تصویر شیئر کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خا ن نے بڑی خبر دیتے ہوئے کہا کہ بہت جلد سکردو میں بین الاقوامی ہوائی اڈے کی تعمیر کے ساتھ اس علاقے کو کھیلوں کا عالمی مرکز بنائیں گے ۔
وزیر اعظم نے کہا ہماری بچیاں گلگت بلتستان میں بر ف پر ہاکی کھیلتی ہیں ،رات کی آغوش میں جس طرح سکردو جگمگاتا ہے انشااللہ بہت جلد سکردو میں بین الاقوامی ہوائی اڈے کی تعمیر کرینگے اور کھیلوں کا عالمی مرکز بنائینگے ۔
رات کی آغوش میں سکردو جگمگاتا ہے اور ہماری بچیاں گلگت بلتستان میں برف پر ہاکی کھیلتی ہیں۔ سکردو میں بین الاقوامی ہوائی اڈے کی تعمیر کے ساتھ یہ علاقہ اب سرما کی کھیلوں کا ایک عالمی مرکز بنے گا، انشاءاللہ۔pic.twitter.com/5oGJHFzeKO
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 29, 2022