پی ایس ایل، لاہور قلندرز کا ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 207 رنز کا ہدف

04:34 PM, 29 Jan, 2022

نیوویب ڈیسک

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے تیسرے میچ میں لاہور قلندرز نے فخر زمان کی عمدہ اننگز کی بدولت ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 207 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔ 
نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جا رہے میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے۔ 
فخر زمان نے دھواں دار بلے بازی کرتے ہوئے 35 گیندوں پر 2 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 76 رنز بنائے جبکہ عبداللہ شفیق 24، کامران غلام 43، محمد حفیظ 16، ڈیوڈ ویزا 13 اور راشد خان 17 رنز بنا سکے۔ 

واضح رہے کہ ملتان سلطانز کی قیادت محمد رضوان کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شان مسعود، صہیب مقصود، ریلی روسو، ٹم ڈیوڈ، خوشدل شاہ، ڈیوڈ ویلی، عمران خان، شاہنواز دھانی، عمران طاہر اور احسان اللہ شامل ہیں۔ 
لاہور قلندرز کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، عبداللہ شفیق، محمد حفیظ، کامران غلام، سمت پٹیل، بین ڈنک، ڈیوڈ ویزا، راشد خان، حارث رﺅف اور زمان خان شامل ہیں۔ 

مزیدخبریں