حکومت احتساب کرے لیکن سیاسی انتقام پر نہ اترے: چودھری برادران 

حکومت احتساب کرے لیکن سیاسی انتقام پر نہ اترے: چودھری برادران 
سورس: File

لاہور : سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی ملاقات کی ہے۔ چودھری برادران کا کہنا ہے کہ حکومت احتساب کرے لیکن سیاسی انتقام پر نہ اترے۔ ووٹر اور عوام پوچھتے ہیں مہنگائی کیوں کم نہیں ہو رہی ؟ کیا جواب دیں؟

نیو نیوز کے مطابق چودھری برادران نے چودھری سرور کو کہا کہ  حکومتی اتحادی ہونے کے ناطے ہم سے بھی سوال ہوتے ہیں۔ بلدیاتی الیکشن سے پہلے عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہوگا۔ ہر مشکل وقت میں حکومت کا ساتھ دیا۔ 

گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کی قانون سازی ہو یا الیکشن کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ انشاء اللہ اتحادیوں سے مل کر فیصلے کریں گے۔  پنجاب اسمبلی میں تمام اپوزیشن جماعتوں کو آن بورڈ لے کر شق وار فیصلے کرنا نہایت اچھی کاوش ہے ۔ اتفاق رائے سے بل کی اہمیت اور لاگو کرنے میں آسانیاں ہوں گی۔ سندھ میں لوکل باڈی پر جو مسائل سامنے آ رہے ہیں وہ انشاء اللہ پنجاب میں نہیں ہوں گے۔