کراچی: پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض اور وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل کورونا وائرس سے صحت یاب ہو گئے ہیں اور لیگ کے دیگر میچز کیلئے دستیاب ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض اور وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل کورونا وائرس کا شکار ہو گئے تھے تاہم اب ان کی رپورٹس منفی آ گئی ہیں۔
دونوں کھلاڑی گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف کھیلے گئے میچ کیلئے ٹیم کا حصہ نہیں تھے اور شعیب ملک نے کپتانی کے فرائض سرانجام دئیے تھے جبکہ پشاور زلمی نے یہ میچ 5 وکٹوں سے جیتا۔
وہاب ریاض اور کامران اکمل کورونا سے صحت یاب ہو گئے
02:59 PM, 29 Jan, 2022