ریاض : سعودی عرب میں حکومت نے شاندار سہولت دیتے ہوئے تمام ایسے گاڑی مالکان کو خوشخبری سنا دی جو کہ ناکارہ یا تباہ حال گاڑی کو ریکارڈ سے ہٹوانا چاہتے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی حکومت نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ جلد از جلد شاہی مہلت سے فائدہ اٹھائیں اور اپنی ناکارہ گاڑیوں کو ریکارڈ سے ہٹوالیں، یہ مہلت ایک سال تک کیلئے قابل عمل رہے گی۔
اس حوالے سے سعودی محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ ناکارہ گاڑیوں کو ریکارڈ سے ہٹوانے والوں کو لیٹ فیس پر جرمانہ یا رینیول فیس سے استشنیٰ ملے گا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ اگر بلدیاتی کونسل کی جانب سے کسی کی ناکارہ گاڑی اٹھالی گئی ہو اور گاڑی کا مالک اسے اپنے ریکارڈ سے ہٹوانا چاہتا ہو تو ایسی صورت میں ملکیت کا ثبوت پیش کرنا ہوگا۔جو کہ گاڑی کی نمبر پلیٹ یا رجسٹریشن کارڈ کی صورت میں ہوسکتا ہے جو محکمہ ٹریفک میں جمع کرانا ہوگا۔