بچپن میں جنسی ہراسگی کا سامنا رہا: اداکارہ عائشہ عمر

01:04 PM, 29 Jan, 2022

نیوویب ڈیسک


کراچی: اداکارہ عائشہ عمر  نے اپنی بچپن کی زندگی سے متعلق کئی تہلکہ خیز انکشافات کر دئیے، کہا  کہ کم عمری میں جنسی ہراسگی کا سامنا رہا جبکہ بچپن میں فیملی میں بھی شدید مالی مشکلات کا بھی سامنا رہا۔

تفصیلات کے مطابق عائشہ عمر نے ایک فیشن میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنے بچپن اور کیریئر کے بارے میں کچھ ہوشربا انکشافات کیے ہیں جن سے اندازہ ہوتا ہے کہ کامیابی ہمیشہ مشکلات کا سامنا کرنے کے بعد ہی ملتی ہے۔

میزبان کے ساتھ بات چیت کے دوران عائشہ نے ایک پریشان کن انکشاف کیا کہ ان کو انتہائی کم عمری میں جنسی طور پر ہراساں کیا گیا۔جبکہ شدید مالی مشکلات کے باعث بھی بچپن بے حد تکلیف دہ گزرا۔تاہم انہوں نے کہا کہ اب گزشتہ 20 سالوں سے اپنی فیملی کو مالی تحفظ فراہم کر رہی ہوں۔

عائشہ عمر نے کہا کہ  بچپن سے ہی اپنی ماں کا ساتھ دیا، جب اسکول میں تھی تو  اسکالرشپ پر تھی جس کے سبب والدہ کو فیس ادا نہیں کرنا پڑتی تھی، ساتھ ہی میں نے شوبز انڈسٹری میں بھی قدم رکھ دیا تاہم بچوں کے مختلف کرداروں کے عوض کچھ معمولی رقم مل جاتی تھی ۔ ایک مشہور ٹی وی چینل پر چائلڈ شو کی میزبانی شروع کی اور  اس شو کے عوض ملنے والی رقم اپنی والدہ کو دیتی تھی، میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ یہ میرا پیسہ ہے۔"

مزیدخبریں