پب جی گیم پر پابندی کیلئے عدالت میں درخواست دائر

پب جی گیم پر پابندی کیلئے عدالت میں درخواست دائر

لاہور : لاہور کے علاقے  کاہنہ نو  میں پب جی گیم کی لت میں مبتلا نوجوان کے ہاتھوں والدہ، بھائی اور دو بہنوں کے قتل کی لرزہ خیز واردات کے بعد   آن لائن گیم پب جی پر پابندی عائد کرنے کی درخواست دائر کرتے ہوئے عدالت سے فوری پابندی لگانے کا مطالبہ کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں دائر ہونیوالی درخواست میں شہری تنویر احمد  نے مؤقف اپنایا ہے کہ آن لائن گیم پب جی گیم کے منفی اثرات نے کئی گھر اجاڑ دئیے ہیں، حال ہی میں اس گیم کے باعث نوجوان نے ماں سمیت بہن بھائیوں کو قتل کیا ۔

درخواست گزار نے مزید کہا کہ  پب جی کے استعمال سے نوجوان نسل کی ذہنی صحت اور زندگی کو شدید خطرات لاحق ہورہے ہیں ۔عدالت فوری پابندی عائد کرنے کا حکم دے۔ 


خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پب جی کھیلنے کی لت کا شکار لڑکے نے اپنی ماں ، دو بہنوں اور بھائی کر قتل کر دیا تھا،  پولیس کی تفتیش کے دوران ملزم نے مؤقف اپنایا کہ گیم میں بار بار ہار نے سے ذہنی دباؤ کا شکار ہوا،  یہ سوچ کر گولیاں چلائیں کہ گیم کی طرح سب دوبارہ زندہ ہوجائیں گے۔