اسلام آباد: پاکستان میں کورونا سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا،آج مزید 27 مریض انتقال کر گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید 27 اموات کے بعد کورونا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 29 ہزار 219 ہوگئی۔
گزشتہ روز 70ہزار 389کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 7ہزار 963 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی، ایک دن میں کورونا کے کیس مثبت آنے کی شرح 11.31 فیصد رہی،کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 14 لاکھ 10 ہزار 33 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا میں مبتلا ایک ہزار 375 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جو انتہائی نگہداشت میں زیرعلاج ہیں۔