لاہور: مریم نواز نے کہا کہ کرپشن کے جھوٹے نعرے لگانے اور دوسروں پر کیچڑ اچھالنے والا خود کرپشن کا بادشاہ نکلا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹویٹ میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے کہا کہ کرپشن کے جھوٹے نعرے لگانے اور دوسروں پر کیچڑ اچھالنے والا خود کرپشن کا بادشاہ نکلا۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے گواہی دی کہ دو سالوں سے پاکستان کرپشن کی دلدل میں دھنس رہا ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ اس نے سچ ہی کہا تھا کہ وزیراعظم کرپٹ ہو تو ہر طرف کرپشن ہی کرپشن ہوتی ہے لیکن بندہ ایماندار ہے۔
خیال رہے اس سے قبل کامیاب جوان پروگرام کی تقریب سے وزیراعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا بیرون ملک مقیم پاکستانی محنت سے زمین خریدتے ہیں اور تارکین وطن گھر بنانے کیلئے جب واپس آتے ہیں تو ان کی زمین پر قبضہ ہو جاتا ہے اور اب ہماری حکومت نے قبضہ مافیا کے خلاف ایکشن لیا ہے جبکہ لوگ کہتے ہیں تبدیلی کیا ہے تاہم یہ ہے تبدیلی جہان سب قانون کے برابر ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا قانون کی بالادستی کے بغیر کسی ملک نے ترقی نہیں کی اور قبضہ گروپ بہت بڑی لعنت ہے جبکہ لاہور کے سب سے بڑے قبضہ گروپ کا محل گرتا دیکھا کیونکہ سابق وزیراعظم اور ان کی حکومت نے قبضہ گروپس کو تحفظ دیا اور قبضہ گروپ کی پشت پر سابق وزیراعظم اور اس کی فیملی کھڑی تھی۔