حکومت کے پاس کسی کرپشن کا ثبوت نہیں، حمزہ شہباز شریف

01:32 PM, 29 Jan, 2021

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس کسی کرپشن کو کوئی ثبوت نہیں ہے، اب براڈ شیٹ کمپنی کا ڈھونگ رچایا جا رہا ہے۔

رہنما مسلم لیگ (ن) حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی عروج پر ہے، گردشی قرضہ بڑھ رہا ہے۔ اللہ تعالیٰ بہتر جانتے ہیں یہ حکومت کب جائے گی۔ پونے 3 سال ہو گئے، آخر کب تک اپنی ناکامی دوسروں پر ڈالیں گے۔ گردشی قرضہ 2400 ارب ہو گیا ہے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ حکومت کے پاس کسی کرپشن کا ثبوت نہیں لیکن دونوں حزب اختلاف کے لیڈر جیل میں ہیں۔ آپریشن مسلم لیگ (ن) کے لوگوں کیخلاف ہو رہا ہے۔ گزشتہ 6 سال سے فارن فنڈنگ کیس چل رہا ہے لیکن اب براڈ شیٹ کمپنی کا ڈھونگ رچایا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے قوم سے جھوٹ بولا ہے۔ سچ ہمیشہ سامنے آ کر رہتا ہے۔ حکومت کا مینڈیٹ چوری شدہ ہے۔ آج غریب آدمی دو وقت کی روٹی کیلئے ترس رہا ہے۔ یہ حکومت جب بھی جائے گی، ناکامی کی داستان اس کے ساتھ ہوگی۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت نےکراچی کی رونقیں بحال کیں، دہشت گردی ختم کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت گہری کھائی میں گر چکی ہے۔ ان کے اپنے لوگوں کا کہناہے قبضے ہو رہے ہیں۔ حکمران خدا کا خوف کریں، ہر بات میں ریاست مدینہ کو لے آتے ہیں۔

مزیدخبریں