ملتان : لینڈکروزر چلانے والے ننھے ڈرائیور کا کھوج لگا لیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ننھا ڈرائیور مسلم لیگ ن کے ایم پی اے حلقہ 269 سردار اظہر عباس چانڈیو کا پوتا ہے ۔
ننھے ڈرائیور فہد کے والد مظہرعباس ایم پی اے اظہر چانڈیو کے بیٹے ہیں اور چانڈیو چوک منڈا مظفر گڑھ کے رہائشی ہیں ۔ گزشتہ روز کمسن بچے کی جانب سے بوسن روڈ ملتان پر لینڈ کروزر چلانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی ، سی ٹی او ظفر بزدار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے بچے اور گاڑی کی تلاش کے لیے ٹیمیں تشکیل دی تھیں ۔
گاڑی کو ٹریس کرکے تھانہ کینٹ میں بند کردیا گیا ، اس دوران بچے اور اس کے والد نے از خود پیش ہو کر سی ٹی او ملتان کو اپنا بیان حلفی جمع کروایا ۔
سی ٹی او نے بچے کے والد مظہر عباس اور بچے کو بریف کیا اور آئندہ اسطرح کا قدم اٹھانے سے باز رہنے کی تنبیع کی ۔ والد کا کہناتھاکہ میری اجازت کے بغیر بیٹا میری گاڑی لے کر گیا۔