سیالکوٹ میں بااثر افرد کا خواجہ سراپر تشدد ، ویڈیو وائرل 

11:49 AM, 29 Jan, 2021

سیالکوٹ  میں بااثر افراد نے خواجہ سرا کو آہنی راڈ کے وار کرکے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا  ہے ، میڈٰیا رپورٹس کے مطابق  سیالکوٹ کے علاقے سیدانوالی میں بااثر افراد نے آہنی راڈوں کے ساتھ خواجہ سرا کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے ، ملزمان علاقے کے بااثر افراد ہیں ، اس حوالے سے بھی پولیس نے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے ۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے  کہ معاشرے کے رویوں سے پسا ہوا خواجہ سرا ملزمان کو نبی رسول ﷺ  کے واسطے دے رہاہے ، کہ مجھے چھوڑ دیں مگر مشتعل افراد اس کو شدید زدوکوب کررہے ہیں ۔ خواجہ سرا پر تشدد کرنیوالوں کے حوالے سے پولیس کی جانب سے ابھی تک کوئی گرفتاری نہیں ہوئی ہے ، 

آئی جی پنجاب نے سیالکوٹ میں خواجہ سرا پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی اوگوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے ، انہوں نے ملزمان کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے . 

مزیدخبریں