سیالکوٹ میں بااثر افراد نے خواجہ سرا کو آہنی راڈ کے وار کرکے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ہے ، میڈٰیا رپورٹس کے مطابق سیالکوٹ کے علاقے سیدانوالی میں بااثر افراد نے آہنی راڈوں کے ساتھ خواجہ سرا کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے ، ملزمان علاقے کے بااثر افراد ہیں ، اس حوالے سے بھی پولیس نے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے ۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ معاشرے کے رویوں سے پسا ہوا خواجہ سرا ملزمان کو نبی رسول ﷺ کے واسطے دے رہاہے ، کہ مجھے چھوڑ دیں مگر مشتعل افراد اس کو شدید زدوکوب کررہے ہیں ۔ خواجہ سرا پر تشدد کرنیوالوں کے حوالے سے پولیس کی جانب سے ابھی تک کوئی گرفتاری نہیں ہوئی ہے ،
آئی جی پنجاب نے سیالکوٹ میں خواجہ سرا پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی اوگوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے ، انہوں نے ملزمان کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے .