عالمی وبا سے پاکستان میں مزید 46 اموات، مجموعی تعداد 11 ہزار 560 ہوگئی

08:38 AM, 29 Jan, 2021

لاہور: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعدادوشمار کے مطابق ملک میں گزشتہ چوبیس گھٹنوں میں مزید 46 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جس کے بعد وبائی مرض میں مبتلا شہریوں کی مجموعی تعداد 11 ہزار 560 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں میں وبائی مرض کے 43 ہزار 381 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1 ہزار 644 نئے کیس سامنے آئے۔ ملک میں فعال مریضوں کی تعداد 32 ہزار 726 ہے۔ حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آئندہ ہفتے سے پاکستان میں حفاظتی ٹیکے لگانے کا سلسلہ شروع ہو جائے گا تاہم اس میں پہلی ترجیح طبی عملے کو دی جائے گی۔ اب تک تقریباً 4 لاکھ سے زائد ہیلتھ ورکرز کی رجسٹریشن کی جا چکی ہے۔

عالمی سطح پر وبائی مرض کے وار پر بات کی جائے تو جنوبی افریقہ میں مزید 555 اموات سے تعداد 43 ہزار 105، میکسیکو میں مزید 1623 اموات سے تعداد 1 لاکھ 53 ہزار 639، جرمنی میں مزید 862 اموات سے تعداد 56 ہزار 220، ترکی میں مزید 129 اموات سے تعداد 25 ہزار 605، اٹلی میں مزید 492 اموات سے تعداد 87 ہزار 381، فرانس میں مزید 344 اموات سے تعداد 74 ہزار 800، برطانیہ میں مزید 1239 اموات سے تعداد1 لاکھ 3 ہزار 12، روس میں 575 اموات سے تعداد 71 ہزار 651، برازیل میں مزید 1439 اموات سے تعداد 2 لاکھ 21 ہزار 676، بھارت میں مزید 162 اموات سے تعداد 1 لاکھ 54 ہزار 47 اور امریکا میں مزید 3749 اموات سے تعداد 4 لاکھ 43 ہزار 610 ہو چکی ہے۔

دنیا بھر میں عالمی وبا کے 7 کروڑ 38 لاکھ سے زائد مریض صحتیاب جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 10 کروڑ 19 لاکھ سے زائد ہو گئی ہے۔ خیال رہے کہ وبائی مرض سے اب تک پوری دنیا میں 21 لاکھ 98 ہزار سے زائد اموات رپورٹ ہو چکی ہیں۔

مزیدخبریں