ٹرمپ کی ڈیل آف سنچری کیخلاف ترک صدر کا اہم اعلان

06:49 PM, 29 Jan, 2020

انقرہ:ترکی نے بھی امریکی صدر ٹرمپ کے مشرقی وسطی کے پلان کو مسترد کردیا۔


ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ امریکی صدر کا مڈل ایسٹ منصوبہ ناقابل قبول ہے، جو فلسطینیوں کے حقوق کو نظرانداز کرتا ہے، منصوبے کا مقصد اسرائیل کے قبضے کو جائز قرار دینا ہے۔ ترک صدر طیب اردگان نے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطی امن منصوبے کو بالکل ناقابل قبول قرار دیا۔ یروشلم مسلمانوں کے لئے مقدس ہے۔ یروشلم کو اسرائیل کو دینے کا منصوبہ قطعی ناقابل قبول ہے۔

ترک صدر نے سینیگال سے واپسی پر صحافیوں سے بات کرتے ہو   کہا  کہ یہ منصوبہ فلسطینیوں کے حقوق کو نظرانداز کرتا ہے اور اس کا مقصد اسرائیل کے قبضے کو جائز قرار دینا ہے ۔اردگان نے کہا کہ روس شام کے شمال مغربی صوبے ادلب سے متعلق سوچی یا آستانہ معاہدوں کی پاسداری نہیں کر رہا ہے۔ ادلب پر روس کے حمایت یافتہ شام کی سرکاری فوجوں کی جانب سے بمباریوں نے اس علاقے سے مہاجرین کی ایک نئی لہر کا اندیشہ پیدا ہو گیا ہے جہاں 30 لاکھ افراد رہتے ہیں۔


ترک صدر کا کہنا تھا کہ ترکی نے روس سے کہا ہے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ہے اب ترکی جو ضروری سمجھے گا وہ اقدامات کرے گا۔



مزیدخبریں