سندھ ہائیکورٹ، ڈی آئی جی، ایس پی ڈاکٹر رضوان کے تبادلے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

11:00 AM, 29 Jan, 2020

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے ڈی آئی جی خادم حسین اور ایس پی ڈاکٹر رضوان کے تبادلے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔سندھ ہائی کورٹ میں درخواستگزار نے موقف اپنایا کہ ڈی آئی جی خادم حسین اور ایس پی ڈاکٹر رضوان سمیت 80 سندھ پولیس افسران کے تبادلے کر دیئے گئے، سندھ حکومت نے اپنے قوانین کی بھی خلاف ورزی کی ہے۔ ڈی آئی جی خادم حسین کا تبادلہ بھی آئی جی کے علم میں لائے بغیر کر دیا گیا۔ سندھ ہائی کورٹ نے دونوں پولیس افسران کے تبادلے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ڈی آئی جی خادم حسین اور ایس پی ڈاکٹر رضوان کا تبادلہ غیر قانونی ہے، پولیس افسران کے تبادلے پر طریقہ کار پر عمل نہیں کیا گیا، سندھ حکومت آئی جی کی مشاورت کے بغیر پولیس افسران کے تبادلے نہیں کر سکتی۔

خیال رہے عدالت گزشتہ سماعت پر دونوں پولیس افسران کے تبادلوں کا نوٹیفیکشن معطل کر چکی تھی، ڈی آئی جی کے تبادلے کیلئے آئی جی سے مشاورت لازمی ہے۔

مزیدخبریں