سابق کپتان سرفراز احمد کے گھر بیٹی کی پیدائش

08:47 AM, 29 Jan, 2020

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس پر کھلاڑیوں، مداحوں اور میڈیا سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے انہیں مبارکباد دی ہے۔

گزشتہ روز سرفراز احمد نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بڑے بیٹے عبداللّٰه کے ہمراہ اپنی بیٹی کی تصویر شیئر کی جس کو کچھ ہی گھنٹوں میں ہزاروں افراد نے پسند کیا اور مزید شیئر بھی کی۔

سرفراز احمد نے تصویر کے ہمراہ لکھا کہ اللّٰه تعالیٰ نے مجھے بیٹی عطا کی ہے، الحمداللّٰه، ماشاءاللّٰه۔

سرفراز احمد کو سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر حسن علی، احمدشہزاد، عمر گل، سہیل تنویر اور محمد نواز سمیت متعدد کرکٹرز نے مبارک باد دی اور ان کی بیٹی اور اہلخانہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں