سانحہ ساہیوال: سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطاالبہ کر دیا

07:16 PM, 29 Jan, 2019

اسلام آباد: سانحہ ساہیوال کے متاثرین کے بعد سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے بھی جے آئی ٹی کو مسترد کر دیا۔چیئرمین کمیٹی سینیٹر رحمان ملک نے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا کہ لواحقین کوانصاف دلا کر رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو کمیشن کیلئے خط لکھ دیا ہے اور ایوان میں بھی معاملہ اٹھائیں گے۔ قائمہ کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کمیٹی سربراہ نے بتایا سانحہ ساہیوال پر وزرا کے بیانات کی سیکریٹری داخلہ کو انکوائری کی ہدایت بھی کر دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ انکوائری کیساتھ ساتھ  سیکرٹری داخلہ لواحقین کوسیکیورٹی فراہم کریں۔

رحمان ملک نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن سانحہ ساہیوال کے متاثرین کا حق ہے جبکہ حکومت کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملزم کو بر اہ راست گولیا ں نہیں ماری جاتیں۔رحمان ملک نے کہا کہ پولیس کی جی آئی ٹی پرکمیٹی کوبھی بھروسہ نہیں۔

مزیدخبریں