گوگل نے اینڈرائڈ صارفین کے لیے وائس سرچ کا فیچر متعارف کروا دیا

06:58 PM, 29 Jan, 2019

کراچی : گزشتہ کچھ سالوں سےگوگل سرچ ایجن پر آواز کے ذریعے  انٹرایکشن کرنا ایک بہتر طریقہ کار سمجھا جاتا ہے لیکن گوگل اسسٹنٹ کے بعد گوگل سرچ انجن وائس کا فیچر استعمال ہونے لگا ، اب یہ فیچر گوگل کے موبائل ورژن پر بھی دستیاب ہے۔

تفصیلات کے مطابق ، نیا فیچر کابٹن  گوگل کے موبائل ورژن کے سرچ باکس میں لگایا گیا ہے جس کو دبا کر اپنی آواز کے ذریعے گوگل پر کوئی بھی چیز سرچ کی جا سکتی ہے،  گوگل ویب سائٹ کے بر عکس موبائل ورژن پر اس کا رنگ جینرک اور گریے کلرز کا ہے، یہ گوگل کے چار رنگوں کی طرح  ہوم پیج پر نمودار  نہیں ۔

وائس سرچ  فیچر کا فنکشن بہت آسان ہے، صارفین کو  نئے فیچر کے بٹن کو ٹیپ کر کہ مائکرو فونز اوپن کرنا ہوتا ہےجس کے بعد فل سکرین کا انٹر فیس کھل جاتا ہے ، جس کے بعد صارفین کو رائٹ بٹن کو ٹیپ کر کے" اب بولو"  کی آواز آتی ہے جس کے بعد کوئی بھی چیز صارفین بول کر سرچ کرسکتے ہیں ۔ 

یہ فیچر ایسے تما م صارفین کے لیے سود مند ہے جو پڑھنا لکھنا نہیں جاتے وہ بھی اس فیچر کے استعمال سے گوگل پر سرچ کر سکتے ہیں۔   

مزیدخبریں