حنیف عباسی کی طبیعت ناساز ہسپتال منتقل

05:16 PM, 29 Jan, 2019

لاہور : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءحنیف عباسی کو طبیعت ناساز ہونے پر  کیمپ جیل لاہور انتظامیہ نے  پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کر دیا ے۔


تفصیلات کے مطابق ، کیمپ جیل میں قید مسلم لیگ (ن) کے رہنماءحنیف عباسی کی طبیعت زشتہ کئی دنوں سے ناساز تھی، آج ان کی طبیعت شدید خراب ہونے پر  انہیں پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا ہے۔

 حنیف عباسی کے گھر والوں نے طبیعت بگڑنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ  ان کے دل کی ایک اور شریان بند ہو گئی ہے جبکہ اس سے قبل ان کی ایک شریان میں سٹنٹ بھی ڈلا ہوا ہے۔ 

 یادرہے کہ حنیف عباسی کو ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں عمر قید کی سزا ہوئی تھی۔ 

مزیدخبریں