لورالائی، ڈی آئی جی کے دفتر پر حملے میں 14 افراد زخمی، 2 حملہ آور ہلاک

01:31 PM, 29 Jan, 2019

لورالائی: لورالائی میں ڈی آئی جی پولیس کے دفتر میں حملے میں پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد زخمی ہو گئے جب کہ فورسز کی فائرنگ میں 2 حملہ آور مارے گئے۔

پولیس کے مطابق لورالائی میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کے دفتر پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا اور فائرنگ کی جب کہ علاقے میں دھماکے کی آواز بھی سنی گئی۔

پولیس حکام نے بتایا ڈی آئی جی آفس میں فائرنگ سے 14 افراد زخمی ہو گئے جن میں 8 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

پولیس کے مطابق حملہ اس وقت کیا گیا جب ڈی آئی جی کے دفتر میں پولیس میں بھرتیوں کے لیے انٹرویو جاری تھے۔ واقعے کے بعد علاقے میں پولیس سمیت دیگر فورسز کے اہلکاروں کی نفری طلب کر لی گئی تھی جب کہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا جب ڈی آئی جی نثار احمد خان سمیت 15 افسران و اہلکاروں کو بحفاظت دفتر سے نکال لیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی آفس میں چار مسلح افراد داخل ہوئے اور فائرنگ کی جس کے بعد پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 حملہ آور مارا گئے۔

مزیدخبریں