بھارت میں 10بچوں کی ماں نے دوستی کی راہ میں حائل بیٹے کو قتل کردیا

01:29 PM, 29 Jan, 2019

ممبئی: بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے مشرقی علاقے میں 10 بچوں کی ماں کو راہ راست پر لانے کی کوشش کرنے والے بیٹے کو ماں نے قتل کر دیا۔

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق نئی دہلی مشرقی علاقے کا رہائشی رویندر اپنی ماں سبھدرا دیوی اور دوست اجیت کے ساتھ اشوک نگر میں کرائے کے مکان میں رہ رہا تھا اور اس کی والدہ کی دوستی اجیت سے ہوگئی جسکی وجہ سے ماں اور بیٹے میں اکثر جھگڑا ہونے لگا۔

گزشتہ روز جھگڑا اتنا شدید ہوا کہ سبھدرا نے اپنے دوست اجیت کے ساتھ مل کر بیٹے کوگلا گھونٹ کراور اینٹ مار کر ہلاک کردیا۔

پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کی اور مقدمہ درج کر کے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔

مزیدخبریں