نثار کے حلف نہ اٹھانے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

12:46 PM, 29 Jan, 2019

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے چودھری نثار کے حلف نہ اٹھانے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی۔ عدالت نے الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں چودھری نثار کے اسمبلی میں حلف نہ اٹھانے کیخلاف درخواست پرسماعت ہوئی۔ درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ چودھری نثار نے نشست جیتنے کے بعد رکن اسمبلی کا حلف نہیں اٹھایا اور پنجاب اسمبلی میں چودھری نثار کا حلقہ نمائندگی سے محروم ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت چودھری نثارکی کامیابی کو کالعدم قرار دے کر دوبارہ انتخاب کا حکم دے۔ عدالت نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے چودھری نثار، الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا۔

مزیدخبریں