پاکستانی ویٹ لفٹر مریم نسیم نے تمام حدود پار کردیں،فحش لباس پہنے ڈانس پارٹی میں شرکت

12:29 PM, 29 Jan, 2019

لاہور:پاکستانی پاور لفٹر مریم نسیم نے تمام حدود پار کردیں اور مختصر ترین لباس پہن کر اپنی ثقافت کو پس پشت ڈال دیا۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں مقیم پشاور سے تعلق رکھنے والی پاکستانی پاور لفٹر مریم نسیم جنہوں نے پاور لفٹنگ کے مقابلوں میں 63 کے جی کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا تھا نے اپنی اخلاقی اور ثقافتی اقدار کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے دیار غیر میں پارٹی کے دوران مختصر ترین لباس میں تصاویر بنوائیں جن کو مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

مریم نسیم کی تصاویر کے ساتھ ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ ایک گانے پر خوب لطف اندوز ہوتی دکھائی دے رہی ہیں جبکہ ان کا جسم بھی پوری طرح نہیں ڈھانپا ہوا۔

قومی ایتھلیٹ نے آسٹریلیا میں اپنی سالگرہ پر منعقد کی گئی ڈانس پارٹی میں شرکت کی ۔

مریم نسیم نے سالگرہ پر فحش لباس پہن کر ڈانس کیا جبکہ سوشل میڈیا پر ان کے فحش لباس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔مریم نسیم کا کہنا تھا کہ تم پاکستانیوں کی اوقات کیا ہے،ان کی حرکات پر یہاں ہمیں وضاحتیں دینی پڑتی ہیں،یہاں آکر دیکھو یہ گورے تمہارے بارے میں کیا سوچتے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی پشاور سے تعلق رکھنے والی مریم نسیم نے آسٹریلیا میں ہونے والے ستاون کلو گرام کیٹگری مقابلے میں سلور میڈل جیت کر پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا تھا۔

مزیدخبریں