پشاور: خیبر پختونخواہ میں اپنی آواز سے لاکھوں فینز کے دلوں میں جگہ بنانے والی سنگر گل پانڑہ کو پشاور زلمی، زلمی فاونڈیشن اور گلوبل زلمی کا ریجنل برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا گیا ہے۔
پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے اپنے ٹوئٹر پیغام زریعے گل پانڑہ کو ریجنل برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کرنے کا اعلان کیا ۔ انہوں نے کہا گل پانڑہ سیزن ون سے پشاور زلمی کی سپورٹر رہی ہیں۔ پشاور زلمی کے ساتھ گل پانڑہ زلمی فاونڈیشن کی سرگرمیوں خصوصا ویمن اینڈ یوتھ ایمپاور منٹ میں بھی شریک رہیں گیں۔
????BREAKING: Gul Panra joins @PeshawarZalmi, @ZalmiGlobal & @FoundationZalmi as the regional brand ambassador for @thePSLt20 4. The amazing singer & pride of KP brings an exceptional level of enthusiasm and passion with her. Let us all welcome her! ????⚡️#YellowStorm #HumZalmi pic.twitter.com/LzESV63myX
— PeshawarZalmi (@PeshawarZalmi) January 28, 2019
گل پانڑہ نے بھی پشاور زلمی کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ پوری امید ہے کہ ٹیم زلمی پی ایس ایل فور میں اپنی کارکردگی سے ایک بار پھر شائقین کرکٹ کا دل جیتنے میں کامیاب رہے گی۔
انہوں نے زلمی فاونڈیشن کے زریعے خیبر پختونخواہ میں ویمن اینڈ یوتھ ایمپاورمنٹ اور زلمی اسکول لیگ، زلمی مدرسہ لیگ اور ہائیر زلمی ہنڈر پچز پراجیکٹ جیسے مثالی پروگرام منعقد کرنے پر چیرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی کو مبارکباد دی۔
خیال رہے گل پانڑہ نے پی ایس ایل سیزن ون کے لیے پشاور زلمی کے اینتھم تیار کیا تھا جس نے مقبولیت حاصل کی تھی۔ جلد گل پانڑہ سیزن فور کے لیے بھی زلمی اینتھم ریلیز کریں گی۔