کوالالمپو: انٹرنیشنل پیرالمپکس کمیٹی نے ملائیشیا کو 2019ءکی ورلڈ پیرا سوئمنگ چیمپئن شپ کی میزبانی سے محروم کردیا۔
کمیٹی کے صدر اینڈریو پارسن نے کہا کہ اگرمیزبان ملک کسی خاص ملک کے ایتھلیٹس کو سیاسی وجوہ کے سبب ایونٹ سے باہر کر دے تو ہمارے پاس چیمپئن شپ کا نیا میزبان ڈھونڈنے کے سوا کوئی چارہ نہیں رہتا۔ اسرائیلی ایتھلیٹس کو ایونٹ میں شرکت کی اجازت نہ دینے پر کمیٹی نے یہ اقدا م اٹھایا ہے۔
IPC President on Malaysia decision : "The Paralympic Movement has, and always will be, motivated by a desire to drive inclusion, not exclusion." Full story -> https://t.co/OUzDtZh5uV #ParaSwimming
— Paralympic Games (@Paralympics) January 27, 2019
پیرا لمپکس کمیٹی کے صدر نے کہا کہ تمام ورلڈ چیمپئن شپس میں دنیا کے تمام ملکوں اور ایتھلیٹس کو بلا تفریق شرکت کی اجازت ہونی چاہیے۔ یہ چیمپئن شپ 2020ءکے ٹوکیو پیرالمپکس کا کوالیفائنگ راﺅنڈ بھی ہے اور اس کا انعقاد رواں سال 29جولائی سے 4اگست تک ملائیشیا میں ہونا تھا۔
اس ماہ کے اوائل میں ملائیشیا نے کہا تھا کہ وہ ایسے ایونٹس کی میزبانی نہیں کرے گا جس میں اسرائیلی ایتھلیٹس شرکت کریں۔ ہم انسانیت کی خاطر فلسطینی بھائیوں کا ساتھ دینے کے اپنے فیصلے پر قائم ہیں اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔