خواتین کو جنسی ہراساں کیے جانے کیخلاف #metoo سر اٹھانے لگی

خواتین کو جنسی ہراساں کیے جانے کیخلاف #metoo سر اٹھانے لگی
کیپشن: #metoo sheema karmani pakistan پاکستان خواتین کو ہراساں کرنے کیخلاف مہم

کراچی:پاکستان کی معروف ڈانسر اور سماجی کارکن شیما کرمانی جنسی خواتین کو جنسی ہراساں کرنے کیخلاف مہم #metoo میں صف اول کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

ایک نجی ویب سائٹ کو انٹرویو کے دوران شیما کرمانی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں خواتین کے دوران جنسی ہراساں کیے جانے کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اس لیے ہم نے اس مسئلے کو اٹھانے کیلئے metoo تحریک کا آغاز کیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ مہم اس قدر عروج حاصل تو نہیں کر سکی ہے البتہ یہ ضرور ہے کہ اب خواتین اس کے متعلق بات کرنے لگی ہیں ۔

خاص طور پر پڑھی لکھی خواتین میں اس کا تذکرہ ہونے لگا ہے کہ ہم بھی اس کا شکار ہو سکتے ہیں ، خواتین میں اب شعور آ رہا ہے کہ انہیں اپنے حقوق کیلئے آواز بلند کرنا ہوگی۔

انھوں نے کہا کہ اب خواتین کو سڑکوں پر آنا چاہئے اور اپنے حقوق کیلئے زیادہ پرزور اور پرجوش ہو کر بات کرنی چاہئے۔