یمنی سرکاری فورسزاورباغیوں کے درمیان جھڑپوں میں 15افرادہلاک

11:42 PM, 29 Jan, 2018

صنعا: جنوبی یمن کے علیحدگی پسندوں کے مسلح گرپوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان تصادم میں 15 افراد ہلاک ہوگئے ۔
عدن کے طبی ذرائع کا کہنا تھا کہ جنوبی یمن کے علیحدگی پسندوں کے مسلح گرپوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان تصادم میں 15 افراد ہلاک ہوگئے۔

دوسری جانب وزیراعظم بن دغر نے زور دیا کہ فریقین کی جانب سے قبضے میں لیے گئے ٹھکانوں کو غیر مشروط طور پر خالی کر دیا جائے۔

انہوں نے عدن میں کشیدگی کی ذمہ داری جنوبی علاقوں کے علیحدگی پسنددوں پرعائدکی اور کہا کہ علیحدگی پسند یمن میں حکومت کا تختہ الٹنا چاہتے ہیں۔

مزیدخبریں