ٹرمپ کی تنقید ، ایف بی آئی کے ڈپٹی ڈائریکٹر عہدے سے مستعفی

11:25 PM, 29 Jan, 2018

نیویارک : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تنقید سے دلبرداشتہ ہو کر ایف بی آئی کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ، ٹرمپ کی جانب سے عہدیدار پر سیاسی وابستگی کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تنقید سے دلبرداشتہ ہو کر ایف  بی آئی کے ڈپٹی ڈائریکٹر اینڈریو مک کیب نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ ہفتے ہونے والی میٹنگ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایف بی آئی کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو یہ سوال بھی پوچھا گیا تھا کہ اس نے کس جماعت کو ووٹ دیا تھا۔

مزیدخبریں