لاہور : پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی انجری کے حوالے سے خدشات اور قیاس آرائیاں ختم ہوگئی ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ حسن علی چار ہفتے کے لئے ان فٹ ہوگئے ہیں اور پشاور زلمی کی جانب سے پاکستان سپر لیگ کے ابتدائی دو میچوں میں ان کی شرکت کا امکان بہت کم ہے۔
مکی آرتھر نے آکلینڈ سے بتایا کہ حسن علی کو فزیو ویب سنگھ نے چار ہفتے کرکٹ نہ کھیلنے کا مشورہ دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ فاسٹ بولر سرفراز احمد کے ساتھ جھگڑے کی وجہ سے ٹیم سے ڈراپ ہوئے تھے جبکہ کپتان کو نظر انداز کرنے کا تاثر بھی درست نہیں۔انہوں نے کہا کہ حسن علی کی انجری حقیقی تھی جس کی وجہ سے انہیں تیسرے میچ میں ڈراپ کیا گیا تھا۔