فٹنس ٹریکنگ ایپ نے خفیہ امریکی فوجی اڈوں کو عیاں کر دیا

09:39 PM, 29 Jan, 2018

لندن:موبائلز ایپ گزرتے وقت کے ساتھ سیکیورٹی خدشات کا باعث بن رہی ہیں ، ایسا ہی خمیازہ امریکی فوج کو بھی بھگتنا پڑا ، موبائل ایپ نے ریکارڈ حاصل کر کے تمام فوجی اڈوں کے نقشہ جات ظاہر کر دیئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق فٹنس ٹریکنگ ایپ 'سٹراوا' کا استعمال کرنے والوں کا 'ہیٹ میپ'ریکارڈ ہونے کی وجہ سے دنیا بھر میں مختلف فوجی اڈوں کے نقشے عیاں ہو گئے ہیں۔

نئی معلومات کے مطابق فوجیوں کی جانب سے اس ایپ کا استعمال ہونے کی وجہ سے کئی بیرون ممالک واقع فوجی اڈوں کے نقشے اور معلومات ظاہر ہو گئی ہیں اور ان میں سے کئی اڈے افغانستان اور شام میں واقع ہیں جہاں یہ فوجی ورزش کرتے ہیں۔

امریکی فوج کے ترجمان کے مطابق وہ اس ایپ کی مدد سے بننے والے ہیٹ میپ کا جائزہ لے رہے ہیں۔

سٹراوا ایپ صارفین کے موبائل فون کی گلوبل پوزیشنگ سروس یعنی جی پی ایس کی مدد سے ان کی ورزش کرنے کی سرگرمیوں کو ریکارڈ کرتی ہے اور دنیا بھر میں اس کے ڈھائی کروڑ سے زیادہ صارفین ہیں۔

مزیدخبریں