لاہور: عالمی شہرت یافتہ جنوبی کورئین کمپنی سام سنگ نے اپنے فلیگ شپ سمارٹ فون فون ”گلیکسی ایس 9 “ اور ”ایس 9 پلس “ کو 25 فروری کو متعارف کرانے کا اعلان کر رکھا ہے، جبکہ لانچ سے قبل ہی فون سے متعلق انتہائی اہم تفصیلات سامنے آگئیں۔
بین الاقوامی ویب سائٹ نے سمارٹ فون تصاویر اور تفصیلات لیک کردیں۔ سام سنگ گلیکسی ایس 9 میں بھی ویسا ہی بیزل لیس ڈسپلے ہو گا جو پچھلے گلیکسی ایس 8 میں تھا۔
تفصیلات کے مطابق گلیکسی ایس 9 میں 5.8 انچ کا ڈسپلے ہوگا۔ فون کوالکوم سنیپ ڈریگن 845 چپ سے لیس ہوگا۔ فون میں 4 جی بی ریم اور 64 جی بی انٹرنل سٹوریج ہوگی۔
سام سنگ گلیکسی ایس 9 پلس میں 6.2 انچ کی سکرین ہوگی ، اس میں 6 جی بی ریم اور 128 جی بی انٹرنل سٹوریج ہوگی۔ دونوں سمارٹ فونز میں سٹیریو سپیکرز ہونگے۔سام سنگ اس فون کی تمام تفصیلات 25فروری کو جاری کرے گا۔ فون کے پری آرڈر مارچ کے شروع میں ہونگے۔