برن : سوئس آرمی کا تیار کردہ موبائل گھر لوگوں میں مقبول ہونے لگا ہے جس میں سجاوٹ کی کوئی چیز نہیں لیکن کسی بھی وقت اپنی افادیت کو تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
سوئس آرمی کے تیارہ کردہ موبائل گھر کو خود ساختہ طور پر بیڈ روم ، ڈائننگ روم ، بیڈ روم اور سٹڈی روم میں تبدیل کیا جا سکتا ہے ، اس کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں کوئی سجاوٹ کی چیز نہیں۔
ایک کمرے نما گھرموبائل گھر میں کوئی فرنیچر نہیں ہے اور اس کی دیواروں میں لگی الماریوں کو کھول اور بند کر کے اس کی ہیت کو تبدیل کیا جا سکتا ہے۔
یعنی ایک وقت میں ایک کمرہ نما گھر ایک صورت اختیار کر سکتا ہے یعنی دن میں اسے ڈائننگ روم اور رات کو بیڈ روم میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔
موبائل گھر کو گاڑی کے ذریعے مختلف مقامات پر منتقل بھی کیا جا سکتا ہے ۔