تہران: ایران کے دارالحکومت تہران میں موسم سرما کی پہلی شدید برف باری کے بعد 2 ائرپورٹس پر تمام پروازیں منسوخ اور سکول بند کردیے گئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق، دارالحکومت میں ہونے والی شدید برف باری کے بعد مشہد اور تہران کے درمیان چلنے والی ریل سروس بھی معطل ہو گئی۔شدید برف باری کے بعد ٹریفک کے نظام میں بھی خلل پڑا ہے جبکہ کئی علاقوں میں درخت گرنے سے گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ تہران میں رات سے جاری برفباری کے بعد درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے جانے کا امکان ہے۔
ایرانی دارالحکومت میں شدید برفباری، نظام زندگی درہم برہم
07:29 PM, 29 Jan, 2018